1 اگست 2011 - 19:30

افغانستان میں صوبہ قندوز کے پاس جرمنی فوجیوں پر ایک خود کش حملے میں پینتیس افراد مارے گئےہیں۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق طالبان کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ طالبان کے تین جنگجووں نے آج صوبہ قندوز میں جرمن فوجیوں کے مواصلاتی مرکز کے قریب خود کش حملے کئے جن میں پینتیس افراد مارے گئے۔ ادھر صوبہ قندوز کے گورنر کےترجمان نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار ہے۔ طالبان ترجمان نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ صوبہ پکتیکا میں حسن خیل کے علاقے میں طالبان نے آج امریکی فوج کے ایک ٹینک کو اڑا دیا جس میں دو امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔.............

/169